جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے اتوار کے روز کہاکہ سٹیٹ ہڈ اور خصوصی درجے کی بحالی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم آئین ہند کے تحت ہی خصوصی درجہ مانگ رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے بلدان ستمب کا افتتاح کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ آج چھ سال کے بعد عوامی حکومت کو 26جنوری کے موقع پر ترانگا لہرانے کا موقع ملا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آج پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی خوشی کا دن ہے۔ریاستی درجے کی بحالی پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جوں ہی نیشنل کانفرنس نے حکومت تشکیل دی تو سب سے پہلے ریاستی درجے کی بحالی پر ریزولیشن پاس کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار سٹیٹ ہڈ اور خصوصی درجے کی بحالی کو لے کر اپنی آواز ہر فورم پر بلند کر رہی ہے۔

سریندر کمار نے کہاکہ ملک کی بہت ساری ریاستوں کو خصوصی درجہ دیا گیا ہے اور ہم بھی آئین کے تحت خصوصی درجے کی بحالی چاہتے ہیں۔

Comments are closed.