جموں وکشمیر میں کانگریس پارٹی لوگوں کی مجبوری بن گئی ہے : طارق قرہ
جموں، یکم مارچ
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحال نہ کرکے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام نہیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس جموں وکشمیر میں لوگوں کی مجبوری بن گئی ہے ۔
صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا، ‘میں بار بار یہ دہرا رہا ہوں کہ جموں وکشمیر میں سرکار بننے کے بعد لوگوں کو یہ احساس ہوا ہے کہ بی جے پی اپنے وعدوں خاص طور پر ریاستی درجے کی بحالی کو پورا نہیں کر رہی ہے ‘۔ان کا کہنا تھا: ‘بی جے پی تقسیم کرنے والی پالسیاں اپنا رہی ہیں اور ووٹروں کی عزت نہیں کی جا رہی ہے ‘۔مسٹر قرہ نے کہا کہ اب ووٹروں میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ اگر کوئی متبادل پارٹی ہے تو وہ کانگریس ہی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی اب لوگوں کی مجبوری بن گئی ہے
۔انہوں نے کہا، ‘جموں وکشمیر میں لوگوں کے ایک خاص طبقے سے ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کے لئے ووٹ حاصل کئے گئے اب ان کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے ‘۔کانگریس لیڈر کا کہنا تھا: ‘بی جے پی کی قد آور قیادت نے کشمیر کی سر زمین پر بھی ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا لیکن اب لوگ شاید اس کو ایک جملہ ہی سمجھ رہے ہیں’۔موصوف لیڈر نے کہا، ‘میرا بی جے پی کی جموں وکشمیر یونٹ کی قیادت سے سوال ہے کہ اگر وہ ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں ہیں تو وہ پھر باقی پارٹیوں کی طرح سرگرم کیوں نہیں ہیں’۔بجٹ اجلاس کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘بجٹ اجلاس سے لوگوں کو کافی توقعات وابستہ ہیں البتہ اس کی تفصیلات تب سامنے آئیں گی جب بجٹ پیش ہوگا’۔یو این آئی
Comments are closed.