جموں وکشمیر میں سوفیصد بجلی میٹرنگ ناگریز:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
سری نگر02جنوری
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی زیرانتظام علاقے میں سوفیصد بجلی میٹرنگ پر کام ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ میٹرنگ سے ہی بجلی کا نظام بہتر ہوگا ان کے مطابق سرکار ہر سال اضافی بجلی خریدنے پر نو ہزار پانچ سو کروڑ روپیہ خرچ کر رہی ہے ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی خاطر سرکار مرکزی وزارت بجلی کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جہاں تک بجلی میٹرلگانے کی بات ہے تو اس نظام سے ہی برقی رو کی موجودہ صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ ہر سال خزانے کو اضافی بجلی خریدنے کی صورت میں نو ہزار پانچ سو کروڑ روپیہ کا بوجھ پڑ رہا ہے۔
ان کے مطابق خراب ترسیلی لائنوں کی وجہ سے زائد از پچاس فیصد بجلی ضائع ہو رہی ہیں اورا س سمت میں بھی کام ہو رہا ہے کہ کس طرح سے اس کو بہتر بنایا جائے۔
Comments are closed.