جموں وکشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سرینگر/05مارچ

جموں وکشمیر میں اتوار کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.9ریکارڈ ہوئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق اتوار کی صبح 6بجکر 57منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر اس لزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔یو این آئی

Comments are closed.