جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ہر حال میں ختم کیا جائے گا: منوج سنہا
جموں، 17 فروری
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ فوج کی طرف سے جموں وکشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ہر حال میں ختم کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
سرحدوں پر جنگ معاہدے کی خلاف ویزی کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج پوری طرح سے تیار ہے اور سرحد پر فوج در اندازی کی کوششوں یا جنگ بندے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘
جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو دہشت گردی کو کچلنے اور اس کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے ہدایات دئے گئے ہیں’۔منوج سنہا نے کہا کہ اس سلسلے میں کارروائیاں لگاتار جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں امن و شانتی کی قیام کے لئے پر عزم ہے۔
Comments are closed.