جموں وکشمیر میں بھی رنگوں کا تہوار ہولی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
سرینگر/8مارچ
جموں وکشمیر میں رنگوں کا تہوار ہولی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ، یہ بہار کے آغاز اور برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن کہلاتا ہے۔
یہ تہوار قمری مہینے کے آخری پورے چاند کے دن منایا جاتا ہے۔لوگ اس دن کو دوستوں اور اہل خانہ پر شوخ رنگ ڈال کر مناتے ہیں ، پوجا کرتے ہیں اور اس دن سے قبل والی رات برائی کو علامتی طورپر ختم کرنے کے لئے الاو جلاتے ہیں تاکہ اچھائی کی فتح ہو سکے۔جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں سی آر پی ایف جوانوں نے ہولی منائی۔اپنوں سے دور جوانوں نے دھوم دھام کے ساتھ ہولی منائی۔
اس موقع پر سی آر پی ایف جوانوں نے کہاکہ ملک کی خدمت کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی سی آر پی ایف ، فوج اور بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ہولی منائی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ہولی کے موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کی جانب سے عوام کو مبارکباد دی گئی۔ اپنے پیغام میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے کہاکہ تہواروں کو منانا ہماری گوناگوں ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی بدولت آپسی بھائی چارہ اور اخوت کے رشتوں کو مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ ہولی ہم سب کے لئے ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لے کر آئے گا۔
انہوں نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر کے عوام کی خوشحالی کے بقا کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ دن جموں وکشمیر کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔یو این آئی
Comments are closed.