جموں وکشمیرکے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

سرینگر، 14 مارچ

جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے یونین ٹریٹری کے آٹھ اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ کشتواڑ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، بارہ مولہ،ڈوڈہ ، پونچھ، رام بن اور گاندربل میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔

Comments are closed.