جموں میں ملی ٹنسی کا صفایا کرنے کیلئے کشمیر ماڈل کو اپنائیں گے /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

سرینگر/ 20 جولائی/ ٹی آئی نیوز

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ جموں خطے میں دشمن کی طرف سے دہشت گردی کے احیاءکی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز ”کشمیر ماڈل “کو اپنائیں گی

ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”ہمارا پڑوسی جموں و کشمیر میں جاری امن کو ہضم نہیں کر پا رہا ہے۔ جموں خطے میں دہشت گردی کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہم کسی بھی قیمت پر جموں میں دہشت گردی کے احیاءکی اجازت نہیں دیں گے اور جموں میں دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لیے کشمیر ماڈل کو اپنائیں گے۔ جس طرح سے سیکورٹی فورسز نے کشمیر میں دہشت گردی کو کچل دیا، اسی طرح کی حکمت عملی جموں میں بھی اپنائی جائے گی“۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں پرامن ماحول ہے اور کوئی پانچ سال پہلے اس کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے۔ ہم نے گاو¿ں، میرا شہر میرا فخر، پنچایت کی سطح پر ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے لیے نوجوانوں کی شناخت کے لیے دوبارہ آغاز کیا۔

Comments are closed.