جموں میں سمپرک کرانتی ایکسپرس کا انجن پٹری سے اتر گیا
جموں،30مئی
جموں ریلوے اسٹیشن پر سمپرک کرانتی ایکسپرس کا انجن پٹری سے اتر گیا تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں ریلوے اسٹیشن پر جیسے ہی آج صبح سمپرک کرانتی ایکسپرس پہنچی تو انجن کا ایک پہیہ پٹری سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ٹرین رک گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد انجن کو دوبارہ پٹری پر لایا گیا اور ٹرین نے اپنا سفری جاری رکھا۔
اس حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دریں اثنا ریلوے حکام نے انجن پٹری سے اترنے کی وجوہات جاننے کی خاطرتحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.