جموں میں سدھرا پل چیکنگ پوائنٹ پر دھماکے کی آواز سنی گئی
جموں / 07دسمبر / ٹی آئی نیوز
جموں کے سدرا علاقے میں پُر اسرار دھماکے کی آواز سننے کے بعد علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ کئی مقامات پر تلاشی آپریشن بھی جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق جموں ضلع میں سدھرا پل چیکنگ پوائنٹ کے قریب منگل کی دیر شام ایک دھماکے کی آواز سنی گئی
ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے بتایا کہ دیر شام سدھرا پل چیکنگ پوائنٹ کے قریب دھماکے جیسی آواز سنی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم تلاشی آپریشن جاری ہے
Comments are closed.