
جموں، 15 دسمبر
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں ضلع کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب منشیات لے جانے والے ایک پاکستانی ڈرون کو روک کر قبضے میں لے لیا۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف نے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ہفتے کی شام دیر گئے 8 بج کر 10 منٹ پر منشیات سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ایک پاکستانی ڈورن کو روکا اور اس کو اس میں رکھے گئے 495 گرام منشیات مواد کے ساتھ پکڑ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کواڈ کاپپٹر ارینہ سیکٹر میں چناز بارڈر پوسٹ سے اس طرف داخل ہوا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف جموں کے اہلکاروں کی انتھک لگن اور تیز چوکسی نے ایک بار پھر ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔
Comments are closed.