جموں میں بین الاقوامی سرحدوں پر دراندازی کی کوششیں ناکام ، ایک درانداز ہلاک ، دوسرا گرفتار
سرینگر /22نومبر / ٹی آئی نیوز
سرحدی حفاظتی فورس ( بی ایس ایف ) نے دعویٰ کیا کہ جموں کے ارینہ اور سانبہ سیکٹروں میں میں بین الاقوامی سرحد پر درندازی کی کوششیںناکام بنائی جس دوران ایک دراندا ز کو ہلاک کیا گیا جبکہ دوسرا گرفتار ہوا ۔
بی ایس ایف ترجمان کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکاروں نے جموں کے ارنیا سیکٹر اور سانبہ اضلاع کے رام گڑھ سیکٹر میں دراندازی کی دو الگ الگ کوششوں کو رات کے وقت ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے دراندازی پر اس وقت گولی چلا دی جب اسے ارنیا سیکٹر میں سرحدی علاقے میں اس پار داخل ہونے کی کوشش میں تھا ۔ بی ایس ایف کا کہنا تھا کہ انہیں روکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے ایک نہ سنی جس کے بعد بی ایس ایف کی فائرنگ میں وہ مارا گیا
بی ایس ایف کے مطابق اسی طرح کی ایک اور کوشش میں رام گڑ سیکٹر میں ایک اور واقعہ میں، بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک دراندازی کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ آئی بی کو عبور کرنے کے بعد سرحد کے بالکل قریب پہنچ گیا تھا
Comments are closed.