جلد ہی جموں و کشمیر کیلئے ”وندے بھارت ایکسپریس “ شروع کی جائےگی / آئی سی ایف
چینی /26جنوری
انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف)جو دنیا کی سب سے بڑی ریلوے مسافر کوچ بنانے والی کمپنی ہے جلد ہی جموں و کشمیر کیلئے ”وندے بھارت ایکسپریس “ شروع کرے گی۔
75ویں یوم جمہوریہ پر ترنگا لہرانے کے بعد ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے بی جی مالیا، جنرل منیجر نے کہا”آئی سی ایف کے پاس دو اہم پروجیکٹ ہیں۔
پہلا وندے میٹرو پروجیکٹ ہے جو ایک مکمل ایئر کنڈیشنڈ انٹر سٹی ٹرین سروس ہوگی۔ آئی سی ایف اس سال مارچ تک وندے میٹرو کا پہلا پروٹو ٹائپ متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔جبکہ اگلا پروجیکٹ جموں اور کشمیر کیلئے ”وندے بھارت ایکسپریس ریک “ہے، جس میں اس میں موجود چیلنجنگ موسمی حالات کے مطابق مناسب تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ریک جلد ہی نکل جائے گا۔ “
Comments are closed.