جسٹس تاشی ربستان جموں و کشمیر لداخ ہائی کورٹ کے نئے قائممقام چیف جسٹس مقرر

سرینگر /06دسمبر / ٹی آئی نیوز

صدر ہند نے منگل کو جسٹس تاشی ربستان کو جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کے سینئر جج کو چیف جسٹس کے عہدے کے فرائض انجام دینے کیلئے مقرر کیا ہے۔
اس ضمن میں باضابطہ طور پر ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ”آئین ہند کے آرٹیکل 223 کے ذریعہ عطا کردہ طاقت کے استعمال میں، صدر جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سب سے سینئر جج جسٹس تاشی ربستان کو تا حکم ثانی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بطور تعینات کیا جاتا ہے ۔ یہ حکمنامہ
جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس علی محمد ماگرے، کے ریٹائر ہونے پر کیا گیا ہے

Comments are closed.