جبلی پورہ بجبہاڑہ میں مسلح بندوق برداروں کی فائرنگ ، غیر ریاستی شہری جاں بحق

سرینگر /17اپریل /

اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک غیر ریاسی مزدور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ از جاںہو گیا ۔

رائع نے بتایا کہ مسلح بندوق برداروں نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شہری جس کی شناخت راجہ شاہ ولد شنکر شاہ ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میںوہ زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ شہ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی شام ملی ٹنٹوں نے غیر مقامی شہری پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اسے گردن اور پیٹ میں دو گولیاں لگی ہیں، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے لیکن وہ بدقسمتی سے زندگی کی جنگ اسپتال میں ہار گیا ۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد بعد پورے علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.