جاپان میں 7.4شدت کا زلزلہ،متعدد علاقہ لرز اٹھے

سرینگر / یکم جنوری /

جاپان کے علاقہ میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب 7.4شدتی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ادھر زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔

سٹا ر نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق جاپان کے مختلف شہریوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلوں کی شدت 7.4درج کر لی گئی ہے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ ہوکوریکو الیکٹرک پاور نے کہا کہ وہ اپنے جوہری پاور پلانٹس میں کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی کی جانچ کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام رہائشیوں کو لازمی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا چاہیے۔

رائٹرس کے مطابق جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ جاپان میں زلزلے کے بعد کوریا کے مشرقی ساحل پر واقع گینگون صوبے کے کچھ حصوں میں سمندر کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔اے ایف پی کے مطابق مارچ 2011 میں شمال مشرقی جاپان کے قریب KI9شدت کے زیر سمندر زلزلے نے سونامی کو جنم دیا تھا، جس سے تقریباً 18 ہزار 500 افراد ہلاک یا لاپتا ہو گئے تھے۔2011 کے سونامی نے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کے تین ری ایکٹرز کو بھی تباہ ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے جاپان کی جنگ کے بعد کی بدترین تباہی اور چرنوبل کے بعد سب سے سنگین جوہری حادثہ ہوا تھا۔

Comments are closed.