رام بن/ 25؍ نومبر 2018 ء
رام بن ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے لئے الیکٹورل رول اوبزرور محمد جاوید خان جو کہ فلوری کلچر، پارکس اینڈ گارڈنس کے سیکرٹری بھی ہیں نے آج سپیشل سمری رویژن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رام بن شوکت اعجاز بٹ کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران اوبزرور نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس عمل کو یقینی بنائیں کہ ووٹر فہرستوں میں ہر اہل فرد کو شامل کیا جائے اور ووٹر فہرستو ں کی تجدید یقینی بنائی جائے ۔
میٹنگ میں سپیشل سمری رویژن کے لئے او ایس ڈی کے علاوہ تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ میٹنگ میں اے ڈی سی ، اے سی آر ، ایس ڈی ایم ، ڈپٹی ڈی ای اواور تحصیلدار صاحبان بھی موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران جاوید خان نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مرحلہ وار بنیادوں پر رائے دہند گان کو ضروری جانکاری دینے اور جمہوری عمل میں شرکت کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے میونسپل اور پنچایتی انتخابات کے احسن انعقادکے لئے ضلع انتظامیہ کو مبارک باد ی۔
اس سے قبل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے الیکٹورل رول اوبزرور کو ایس ایس آر کے بارے میں ضروری جانکاری دی اور بتایا کہ رام بن کے دو اسمبلی حلقوں میں رائے دہند گان کی کل تعداد 182421 ہیں جس میں 87598مرد اور 84823 خواتین شامل ہیں ان میں سے 175285 رائے دہند گان کو ای پی آئی سی کارڈ فراہم کئے گئے ہیں ۔
میٹنگ میں بتایاگیا کہ جاری سپیشل سمری رویژن کے دوران 14333 فارم وصول کئے گئے ہیں۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیاکہ سپیشل سمری رویژن کو مکمل کرنے کے بعد یکم جنوری 2019ء کو مشتہر کیا جائے گا۔
الیکٹور ل رول اوبزر ور نے اس موقعہ پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post
Comments are closed.