جامع مسجد سرینگر عبادت کی جگہ ،کوئی پبلک پارک نہیں ، فوٹو گرافی سے گریز کیا جائے /انجمن اوقاف

سرینگر /16دسمبر / ٹی آئی نیوز

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسجد کے اندر فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی ہے ۔ اس ضمن میں انجمن اوقاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جامع مسجد بنیادی لحاظ سے عبادت و ریاضت کی جگہ ہے اور یہ کوئی پبلک پارک نہیں ہے اس لئے اس کاتقدس اور حرمت پامال نہ ہواس کا خیال رکھنا از حد ضروری ہے اور اس طرح کی فوٹوگرافی سے گریز کیا جائے جن سے اسکا تقدس پامال ہو ،تاہم پروفیشنل فوٹو گرافرس کیلئے جامع مسجد کی تصویر کشی سے قبل انجمن اوقاف سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ نیز خوردونوش کی اشیاءمسجد پاک کے اندر لانے سے اجتناب کیا جائے اور خواتین اور مرد حضرات کیلئے نماز و عبادت کی خاطر جو الگ الگ جگہ مقرر ہے ا±سے استعمال کیا جائے۔

Comments are closed.