جائیزہ مطالبات کو منوانے کیلئے جسمانی طور نا خیز افراد پھر احتجاج کی راہ پر

15فروری تک گورنر انتظامیہ کو مہلت، 18فرور ی کو احتجاج کی کال

سرینگر/19جنوری /سی این آئی/ جائیزہ مطالبات کو منوانے کیلئے ایک مرتبہ پھر احتجاج کی راہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے جسمانی طور نا خیز افراد کی انجمن جموں کشمیر ہیند کپیڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے واضح کیا ہے کہ 15 فروری 2019 تک ان کے جائیز مطالبات کو حل نہیں کیا تو ریاست کے جسمانی طور ناخیز لوگ 18 فروری کو جموں کے پریس کلب میں گورنر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کریں گے جبکہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹروں پر احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرت صدر عبدالرشید بٹ نے کی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس طرح سابقہ حکمرانوں نے ہمیں نظر انداز کیا ہے کہ اب اسی طرح گورنر انتظامیہ بھی ہمیں نظر انداز کر رہے ہیں۔ بٹ نے مزید بتایا ہے کہ ہم نے آج تک 7 بار گورنر آفس میں ملنے کے لئے سات خطے ڈال دی تھی مگر بدقسمتی سے آج تک ملنے کے لئے وقت نہیں دیا گیا ہے جب کہ گورنر صاحب بار بار یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ ہم ریاستی عوام سے قریبی رابطہ رکھیں ہوئے ہیں مگر ریاست میں موجود لاکھوں جسمانی طور خیز لوگوں کے لئے کام کر رہی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملنے کے لئے وقت نہیں ہے۔ عبدالرشید بٹ نے واضح کیا کہ اگر 15 فروری 2019 تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے تو 18 فروری کو جموں کے پریس کلب میں احتجاج کریں ۔جبکہ ریاست کے تمام ضلح ہیڈ کوارٹرز پر ریاستی گورنر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیں گے اور سب سے بڑی ریلی پریس کلب جموں سے نکالی جائے گی جو سیدہ راج بھون جموں کی طرف جائے گی اگر اس پروگرام میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری ریاستی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Comments are closed.