تین کشمیری طلبا کو21دسمبر تک پولیس ریمانڈ میں دے دیا گیا: عدالت

سرینگر؍05دسمبر : جنگجو تنظیم سے مبینہ وابستگی کے الزام میں گرفتار 3کشمیری طلبا کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے عدالت میں پیش کیا اور کورٹ نے تینوں کو 21دسمبر تک پولیس ریمانڈ میں دے دیا۔ جے کے این ایس کے مطابق چندی گڑھ پنجاب میں گرفتار کئے گئے تین کشمیری طلبا کو بدھ کے روز نجی عدالت میں پیش کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے نے تینوں طلبا کو سخت حفاظتی حصار میں کورٹ میں پیش کیا جہاں پر جج موصوف نے تینوں کو 21دسمبر تک ریمانڈ میں دے دیا۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا کہ انصار الغزوتہ الہند سے وابستہ تین کشمیری طلبا کو چندی گڑی کے ایک ہوسٹل سے گرفتار کیا گیا اور اُن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Comments are closed.