سرینگر/31دسمبر: راجیہ سبھا کی کارروائی تین طلاق کے بل پربغیر کسی بحث کے بدھ وار تک ملتوی ہوگئی۔ جو ں ہی ایوان کی کارروائی دو بجے شروع ہوئی تو اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ اور مطالبہ کیا کہ تین طلاق کی بل کو سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کیاجائے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کانگریس کے رہنما آنند شرما نے کہا کہ ان کی پارٹی بل کے خلاف نہیں ہے۔ لیکن اس کے کچھ زمرے کے خلاف ہیں۔ اس لئے پاس کرنے سے پہلے بل کو سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کیاجائے ۔ تاکہ اس پر تفصیلی بحث ہو۔ آج سویر ے جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو شورشرابہ کی وجہ سے چیئر مین وینکیا نائیڈو نے دو بجے تک کارروای ملتوی کردی۔ لیکن دو بجے پھر شورشرابہ رہا۔ اور 15منٹ کے لئے کارروائی کو روکنی پڑی۔ اس دوران وزیر قانون روشی شنکر پرساد اور دوسری جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ بل کو پاس کرنے میں دیری نہ کریں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.