تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دوشیزہ لقمہ اجل ، پلہالن پٹن میں کہرام

شمالی قصبہ پٹن کے پلہالن علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں 24 سال کی دوشیزہ لقمہ اجل بن گئیں دوشیزہ کے موت کے ساتھ ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پلہالن پٹن میں بدھ کو اس وقت ایک المناک سڑک حادثہ آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک کے کنارے چل رہی ایک دوشیزہ کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو چیزہ خون میں لت و پت وہیں گر پڑی ۔ دوشیزہ کی شناخت انشاءگل دختر مرحوم غلام محمد میر ساکنہ نلہ پلہالن پٹن کے بطور ہوئی ۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگ نے زخمی دوشیزہ کو علاج معالجہ کے لئے ٹراما اسپتال پٹن منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔جبکہ ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہو گیا

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے

Comments are closed.