تولہ مولہ گاندربل میں المناک سڑک حادثہ رونما ، شہری لقمہ اجل ، دوسراز خمی
رپورٹ ———ریاض بٹ
وسطی ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔
نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تولہ مولہ میں میر بابا حیدر مزار کے نزدیک ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ انہوںنے کہا کہ ایک کار نے دو راہگیروں کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے
نمائندے نے کہا کہ کار کی ٹکر سے دو شہری جن کی شناخت عبدالرشید ڈار ولد عبدالاحد ساکن مہشر پورہ تولہ مولہ اور عبدالقیوم شیخ ولد علی محمد ساکنہ نیو کالونی تولہ مولہ کے بطور ہوئی کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال گاندربل علاج کیلئے پہنچا یا گیا تاہم بدقسمتی سے عبدالرشید ڈار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ عبدالقیوم شیخ اس وقت زیر علاج ہیں۔
ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ فرار ہونے والی گاڑی کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے۔ ایس ایچ او کھیر بھوانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
Comments are closed.