تولہ مولہ گاندربل سڑک حادثہ:مقامی سماجی کارکنان کا اظہار رنج ، لواحقین سے تعزیت کی
تولہ مولہ گاندربل میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثے میں مقامی مزدور عبد الرشید ڈار کے جاں بحق ہونے پر مقامی سماجی کارکنوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی دھارس بندھائی
تفصیلات کے مطابق تولہ مولہ گاندربل کے سماجی کارکنوں ایڈوکیٹ مدثر علی ، بلال احمد بٹ اور اشفاق احمد وگے،منظور احمد وانی نے علاقے میں پیش آئے المناک حادثے پر اپنے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
چاروں سماجی کارکنوں نے دکھ زدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جو حادثہ پیش آیا اس میں عبد الرشید ڈار کی موت اور دوسرے راہگیر عبدالقیوم کے زخمی ہونے سے انہیں دلی دکھ ہوا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غم زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہے کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت نصیب کریں اور زخمی جلداز جلد صحت یاب ہو جائیں ۔
Comments are closed.