تولہ مولہ عمر کالونی سے وابستہ لوگوں کی دیرینہ مانگ پوری

لوگ بجلی کا غیر ضروری استمال کرنے گریز کریں/ ایگزیکٹو انجینئر نواب علی

ریاض بٹ

ضلع گاندربل کے تولہ مولہ عمر کالونی سنٹرل یونورسٹی سے وابستہ لوگوں نے ان کی دیرینہ مانگ کو لیکر ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل نزہت اشفاق محکمہ پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر نواب علی اور محکمہ ہازا میں تعینات عابد احمد صوفی کا شکریہ ادا کیا علاقے کے لوگوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں نسب شدہ ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہوتا ہے اور اکثر و بیشتر یہ کالونی گھپ اندھیرے میں رہتی تھے جس کے نتیجے میں یہاں پر رہائش پذیر لوگوں کو گوں نا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا

انہوں نے کہا کہ اگر چہ ہم نے کئی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا کہ علاقے میں نسب شدہ ٹرانسفارمر کو اپ گریڈ کیا جائے تاہم یقین دہانیوں کے باوجود بھی اس پر کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی علاقے کے لوگوں نے کہا کہ جب سے محکمہ ہازا میں ایگزیکٹو انجینئر نواب علی نے عہدہ سنبھالا اور جوہنی ہم نے اس بات کو ایگزیکٹو آفیسر گاندربل نواب علی کی نوٹس میں لایا تو انہوں نہ صرف یقین دہانیاں دی بلکہ اس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے علاقے کے دیر نہ مانگ کو پورا کیا جس کیلئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں

اس دوران ایگزیکٹو انجینئر نواب علی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی کا غیر ضروری استمال کرنے سے گریز کریں تاکہ لوگوں کو بہتر سے بہتر بجلی سپلائی فراہم کی جائے جبکہ اس دوران مقامی لوگوں نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل نزہت اشفاق کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بھی علاقے کی دیر نہ مانگ کو لیکر ایک اہم رول کیا جس کیلئے ہم ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں

Comments are closed.