تمام پرائیویٹ اسکول تین دن کے اندر اپنی ویب سائٹ پر کلاس وار کتابوں کی فہرست اپ لوڈ کریں/ناظم تعلیم
سرینگر /05جنوری /
تمام پرائیویٹ اسکولوں کے نام ہدایت جاری کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر نے انہیں تین دن کے اندر اپنی ویب سائٹ پر کلاس ویز کتابوں کی فہرست اپ لوڈ کرنے کو کہا ۔ انہوں نے فیس کے ضوابط سے متعلق فیس فیکزیشن ریسرچ کمیٹی کے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور منظوری سے باہر ٹیوشن اور دیگر چارجز میں بلاجواز اضافے سے بچنے کی ضرورت کا اعادہ کیاجبکہ نجی اسکولوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اسکولوں میں تمام طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔
ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے پرائیویٹ سکولوں کے تعلیمی منظر نامے کا جائزہ لیا اور مختلف سکولوں کی والدین کی انجمنوں کے ساتھ مختلف میٹنگوں کی صدارت کی۔ ملاقات کے دوران پرائیویٹ سکولوں کے کام کاج کے حوالے سے مختلف مسائل اٹھائے گئے اور ناظم تعلہم کشمیر نے وفد کو صبر سے سنا اور ان کے بروقت ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔
میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن محمد مشتاق، چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر شبینہ قیصر اور ڈی پی او سرینگر انجم راجہ نے بھی شرکت کی۔پرائیویٹ سکولوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اور میٹنگ میں ناظم تعلیم کشمیر نے تمام پرائیویٹ سکولوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کاج کے حوالے سے محکمہ کے وضع کردہ اصول و ضوابط پر عمل کریں۔ انہوں نے فیس کے ضوابط سے متعلق FFRC کے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور FFRC کی منظوری سے باہر ٹیوشن اور دیگر چارجز میں بلاجواز اضافے سے بچنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ نجی اسکولوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اسکولوں میں تمام طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔کئی اسکولوں کے خلاف موصول ہونے والی متعدد شکایات کے پیش نظر ناظم تعلیم کشمیر نے تمام اسکولوں کو ہدایت دی کہ وہ اسکول کی طرف سے تجویز کردہ نصابی کتب کی کلاس وار فہرست کو تین دن کے اندر اپ لوڈ کریں تاکہ اسے پبلک ڈومین میں لایا جا سکے۔
Comments are closed.