تلیل گریز میں شبانہ آگ کی واردات ،5 رہائشی مکانات جل کر خاکستر

گریز11 اپریل

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی تلیل وادی میں کل دیر رات آگ لگنے سے کم از کم پانچ رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے

سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز، مدثر احمد نےبتایا کہ تلیل کے گرت نالہ گاؤں میں زبردست آگ لگنے سے پانچ مکانات جل گئے

انہوں نے کہا کہ آگ ایک رہائشی مکان سے بھڑک اٹھی اور کچھ ہی دیر میں آس پاس کے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا "آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم اس واقعے میں کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا،‘‘

Comments are closed.