تلیل میں بھیانک آتشزدگی ایک درجن کے قریب دکانیں اور رہائشی مکانات خاکستر

سری نگر13 اکتوبر

شمالی ضلع بانڈی پورہ کے تلیل مارکیٹ میں شبانہ آگ کی واردات میں ایک درجن کے قریب دکانیں اور کئی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار شام دیر گئے تلیل مارکیٹ میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مارکیٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے فوری طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی ہے ۔
آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کا سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اتوار شام دیر گئے تلیل مارکیٹ سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر مین جائے موقع پر پہنچے ۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی اس واردات میں آٹھ دکانوں اور دو سے تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک آگ بجھانے کی کارروائی جاری تھی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.