ترکی مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے حق میں /ترکی وزیر خارجہ

ہندوستان اور پاکستان باہمی اعتماد سازی کو بحال کرکے بات چیت شروع کریں

سرینگر/13ستمبر: ترکی نے مسئلہ کشمیر کو لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کو چاہئے کہ وہ کشمیر میں فوجی مظالم کو فوری طور پر بند کرکے پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت شروع کریں۔ ترکی کے وزیر خارجہ Mevlut Cavusogluنے اپنے دو روزہ پاکستان کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد پہنچنے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کا سب سے پُرانا دوست ملک ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطاق ترکی کے وزیر خارجہ میلوٹ کاواساگو پاکستان کے اپنے دو روزہ دورے کے پیش نظر اآج اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی پاکستان کا سب سے پُرانا دوست ملک ہے اور پاکستان نے ترکی کی ہمیشہ مدد کی ہے اور ترکی نے بھی ہمیشہ پاکستان کو آڑے وقت میں ساتھ دیا ہے ۔ ترکی وزیر خارجہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھارت پاکستان تعلقات کے حوالے سے کہا ہے ترکی چاہتی ہے کہ بھارت کشمیرمیں جاری فوجی مظالم کو بند کرکے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ بامعنیٰ مذاکرات شروع کریں تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سمجھتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کیاجائے ۔ میلوٹ کاواسگلو نے کہا کہ ترکی پاکستان اور بھارت کے مابین تمام کشیدگی کو دور کرنے کے حق میں ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہاں تمام حل طلب مسائل کے حل کیلئے ایک جگہ بیٹھ کر مذاکرات شروع کریں تبھی کوئی مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔

Comments are closed.