ترقیاتی کمشنر بڈگام کا طلبأ پر سکائوٹس اینڈ گائیڈس سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے لئے زور

بڈگام8دسمبر2018؁ء
جموں اینڈ کشمیر سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے اہتمام سے شخ العالم ہال بڈگام میں آج ایک مثالی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر،چیف کمشنر جے کے سکائوٹس خواجہ فاروق رینزو اورڈپٹی ایس پی ہیڈ کواٹر بڈگام کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔
اس موقعہ پر سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے تحت بہترین کارکردگی اورخدمات کے لئے سکائوٹ بیگس تقسیم کئے گئے۔ترقیاتی کمشنرنے طلبأ پر ان سرگرمیوں میں بڑھ چرھ کر حصہ لینے پرزوردیتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے روشن مستقبل کے لئے لازمی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے وہ ایک ذمہ دار شہری بن سکتے ہیں۔انہوںنے شرکت کے لئے طلبأ،اساتذہ اورسکائوٹس اینڈ گائیڈس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اورامید ظاہر کی وہ اپنے پیغام کو عام کرکے بہترین لیڈروں کے طور پر اُبھریں گے۔اس دوران جے کے سکائوٹس بینڈ نے سکائوٹ ترانہ اور سکائوٹس مشعل لائٹ شو پیش کریں۔

Comments are closed.