بڈگام: ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آج اومپورہ میںسپرنگ بڈس ایجوکیشنل انسٹچیوٹ کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر انسٹچیوٹ کے 25ویں سالانہ قیام کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے انسٹچیوٹ کو اس اعلیٰ مقام تک پہنچانے کے لئے سکولی انتظامیہ کی سراہنا کی۔انہوںنے سکولی انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ طلاب کو تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے کی طرف راغب کرے۔انہوںنے کہا کہ طلبأ وطالبات کی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ مسابقتی امتحانات میں اپنی قابلیت کا لوہا منواسکیں۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی اور کھیل صلاحیتوں میں نکھار لانے کی ضرورت ہے۔
تقریب کے دوران سکولی بچوں نے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جِسے شرکأ نے کافی سراہا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.