ترقیاتی کمشنربڈگام نے کئی امتحانی مراکز اور صحت وتعلیمی اداروں کااچانک معائنہ کیا

بڈگام: ترقیاتی کمشنر بڈگام نے آج خانصاحب بڈگام میں کئی امتحانی مراکز اورصحت وتعلیمی اداروں کا چانک معائنہ کیا۔جس دوان انہوںنے امتحانی مراکز میں طلاب کے لئے دستیاب سہولیات اورصحت وطبی اداروں کے کام کاج کاجائزہ لیا۔انہوںنے ہائر سیکنڈری سکول خانصاحب کے علاوہ دیگر کئی امتحانی مراکز میں طلبأ وطالبات کے لئے دستیاب سہولیات کاجائزہ لینے کے دوران متعلقہ آفیسران کو تمام مراکز میںلائٹنگ اورہیٹنگ سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ۔انہوںنے شفاف اورپرامن ماحول میں امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے پر زوردیا۔
بعد میں انہوں نے سب ضلع ہسپتال خانصاحب کا دورہ کرکے وہاں دستیاب صحت سہولیات کاجائزہ لیا۔اس دوران انہوںنے ہسپتا ل میںزیر علاج مریضوں کے علاوہ اُن کے تیمارداروں کے ساتھ بات چیتکی اورعلاج ومعالجہ کے بارے میں اُن سے جانکاری حاصل کی۔

Comments are closed.