سرینگر/19نومبر: جنوبی قصبہ ترال میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں درالعلوم کی عمارت کو نقصان پہنچ گیا جبکہ دارالعلوم کی لابئری بھی خاکستر ہو گئی ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں ترال سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کاہچر محلہ ترال علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں قائم شاہ ہمدان دارالعلوم میں آگ نمودار ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی جبکہ اس کے ساتھ ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا گیا جنہوں نے جائے واردات پر قابو پانے کیلئے کارورائی شروع کی اور جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک ان درالعلوم کی ایک منزل کو نقصا ن پہنچا ہے جبکہ اس میں موجود لائبرئر ی جس میں لا کھوں روپے مالیت کی کتابیں موجود تھیں جل کر خاکستر ہو ئی ہیں۔ترال پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.