ترال میں ریچھ کے حملے میں وائلڈ لائف ملازم سمیت 4 زخمی

سرینگر /16نومبر / ٹی آئی نیوز

جنوبی قصبہ ترال کے چترو گام علاقے میں ریچھ کے حملے میں وائلڈ لائف کے ایک ملازم سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اچانک ایک خونخوار ریچھ نمودار ہوا جس نے وائلڈ لائف ملازم اور تین دیگر مقامی شہریوں پر حملہ کرکے ان کو زخمی کر دیا
تمام زخمیوں کو پی ایچ سی چترگام میں ابتدائی مرہم پٹی کیلئے لایا گیا جہاں سے انہیں سب ضلع اسپتال ترال منتقل کیا گیا

Comments are closed.