ترال اور اونتی پورہ میں تیسرے روز بھی ہڑتال، جنوبی کشمیر کے با قی علاقوں میں معمول کی زند گی بحال

سرینگر / 24دسمبر /سی این ایس / چھ جاں بحق جنگجوؤں کی ہلاکت پر ترال اور اونتی پورہ میں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی تاہم جنوبی کشمیر کے با قی علاقوں میں معمول کی زند گی بحال ہوئی ہے ۔ سی این ایس کے مطابق کسی بھی علیحید گی پسند گروپ کی طرف سے بغیر کسی ہڑتا ل کیسنیچروار کو جھڑ پ کے دوران چھ جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف قصبہ ترال ،ڈاڈسرہ ،میڈورہ، آری پل ،نور پورہ ، املر،کہلیل،لرگام،نو دل ، ستورہ اوراونتی پورہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں تیسر ے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ترال اور آری پل تحاصیل میں دوکانیں بند رہی جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہا۔ دفاتر اور بینک بھی بند تھے۔جاں بحق جنگجوؤں کی تعزیت کیلئے پلوامہ ،شوپیان اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نجی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر یہاں پہنچے اور انہوں نے سو گواراں کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ادھر جنوبی کشمیر کے دیگرحصوں میں عام زندگی آج معمول پر لو ٹ آئی۔ اننت ناگ، کلگام، شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں دوکانیں اور کاروباری ادارے آج سویرے سے دوبارہ کھل گئے اور تمام سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں دیکھی گئی۔ اس دورانچیرمین تحریک حریت جموں کشمیر جناب محمد اشرف صحرائی کی ہدایت پر تنظیم کے ضلع سیکریٹری غلام محمد ہرہ نے عمر رمضان، راسخ احمد میر، رؤف احمد میر اور ندیم احمد صوفی ساکنان ڈاڈسرہ ترال کے گھروں میں جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعزیتی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان اسلام کے غلبے اور جموں کشمیر کے خطے کو بھارت کے جبری قبضے سے آزاد کرانے کے لیے اپنا سب کچھ (کاروبار، تجارت اور تعلیمی کیرئیر بھی) قربان کررہے ہیں۔ قربانی دینے والے یہ نوجوان قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ ان نوجوانوں کی شہادتوں کو تاریخ کشمیر میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہداء کے مقدس خون کی آبیاری کرکے تحریک آزادی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پوری یکسوئی کے ساتھ تحریک آزادی کی جدوجہد کا ساتھ دیں اورہر صورت میں استقلال اور بلند حوصلگی سے کام لیں، ان شاء اللہ فتح ونصرت ہمارے قدم چومے گی۔ انہوں نے جملہ شہداء کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا اور ان شہداء کے حق میں جنت نشینی کی دُعا کی۔

Comments are closed.