تاز ہ پتھر کھسک جانے کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بند
سرینگر /10فروری / ٹی آئی نیوز
تازہ پتھر کھسک جانے کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی
محکمہ ٹریفک کے مطابق کل شام سے میہڑ، پنتھیال اور کیفٹیریا موڑ کے قریب پتھر گر آنے سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے اور شاہراہ کو صاف کرنے کے بعدٹریفک دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
دریں اثنا، ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں اور مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ احتیاط سے سفر کریں
Comments are closed.