تازہ برفباری کے بعد گریز بانڈی پورہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل
بانڈی پورہ/21جنوری / ٹی آئی نیوز
شمالی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہوئی تازہ برفباری کے بعد گریزبانڈی پورہ سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ۔
حکام نے کہا کہ احتیاطی اقدامات کے طور پر رازدان پاس پر تازہ برفباری کے بعدگریزبانڈی پورہ سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے
انہوں نے بتایا کہ رازدان پاس پر کافی برف جمع ہوئی ہے جس سے سڑک سفر کے لیے غیر محفوظ ہو گئی ہے۔ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اگلے احکامات تک معطلی برقرار رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور روٹ کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں سرکاری اعلانات کے ذریعے اپ ڈیٹ رہیں۔
Comments are closed.