تازہ برفباری :بانہال سے اونتی پورہ تک ریل سروس جزوی طور معطل

جموں صوبے کے بانہال سے وادی کشمیر کے بارہمولہ تک ریل خدمات جمعرات کو پٹری پر تازہ برف باری کی وجہ سے معطل کردی گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹریوں کو جمع برف سے صاف کرنے کے بعد ٹرین سروس دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

محکمہ ریلوئے نے بتایا کہ وادی کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی برفباری ہوئی ۔ جس کے چلتے بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی کچھ ایک ٹرنیں معطل کرنی پڑی تاہم بعد میں سروس دوبارہ بحال ہوئی ۔

محکمہ ریلوئے نے بتایا کہ بانہال سے اونتی پورہ تک ریلوئےے ٹرک پر بھاری برفباری کی وجہ سے بانہال سے بارہمولہ تک دن کو چلنے والی کچھ ایک ریل گاڑیاں جزوی طو رپر معطل رہی جبکہ بعد میں موسم میں بہتر ہونے کے ساتھ ہی ریل سروس دوبارہ معمول کے مطابق جاری رہی ۔

Comments are closed.