تازہ بارشوں سے پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند

سرینگر /02مارچ / ٹی آئی نیوز

مسلسل بارشوں کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک بند رہی ۔

محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر عہدیدار نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کے باعث شوٹئنگ سٹون گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی

گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرمتی کام شروع ہونے کے ساتھ ہی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی اور وہاںافراد قوت اور مشینری کو کام پر لگایا گیا جنہوں نے شاہراہ کی مرمت شروع کی تاہم مسلسل بارشوں کے باعث کام میں رکاوٹ ہو رہی ہے ۔

Comments are closed.