بی جے پی 35سیٹیں حاصل کرکے ہم خیال اور آزاد امیدواروں کی مدد سے حکومت بنائے گی / رویندر رینا

جموں /07اکتوبر / ٹی آئی نیوز

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 35سیٹیں حاصل کرکے خطے کی واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی اور ہم خیال اور آزاد امیدواروں کی مدد سے حکومت بنائے گی کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے، ترقی اور امن کیلئے ہمارے ویژن کی توثیق کی۔

جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 35 سیٹیں جیتنے کا یقین ہے، اور آزاد اور ہم خیال گروپوں کی حمایت سے، جو تقریباً 15 سیٹیں حاصل کریں گے، ہم حکومت بنانے کے لیے 50 کی اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیفٹنٹ گورنر کے ذریعہ پانچ ممبر اسمبلی کی نامزدگی تنظیم نو کے قانون کے مطابق کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا ”عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے، ترقی اور امن کے لیے ہمارے ویژن کی توثیق کی ہے۔ “ انہوں نے کہا کہ بی جے پی غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے اور ہماری پارٹی کے لیے زبردست عوامی حمایت، جس کا مظاہرہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی ریلیوں میں بڑے ہجوم کے ذریعے کیا گیا، واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے۔

Comments are closed.