بی بی ویاس نے باغبانی سیکٹر میں بجٹ اعلانات کی عمل آوری پر زور دیا
جموں : گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے آج باغبانی سیکٹر میں حکومت کی طرف سے کئے گئے بجٹ اعلانات کی عمل آوری پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیکٹر ریاست کی معثیت کو دوبالا کرنے کیلئے ایک اہم شعبہ ہے ۔
مشیر موصوف آج یہاں ایک جائیزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جو باغبانی سیکٹر کیلئے بجٹ اعلانات کی عمل آوری اور ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگوں میں لئے گئے فیصلہ جات کا جائیزہ لینے کیلئے منعقد کی گئی تھی ۔
خزانے کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، منصوبہ بندی کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار ، باغبانی و زراعت کے سیکرٹری منظور احمد لون ، ڈائریکٹر بجٹ امتیاز احمد ، ڈائریکٹر منصوبہ بندی پی ایس ککرو و دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔
میٹنگ میں بجٹ اعلانات اور ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگوں میں کئے گئے فیصلہ جات پر غور و خوض کیا گیا جن کے تحت والنیٹ پروسیسنگ یونٹوں کو قایم کرنے ، ریفریجریٹڈ وینو کی حصولیابی ، والنیٹ نرسریوں کو قایم کرنے کیلئے سبسڈی کی فراہمی ، سی اے سٹوریج سہولیات اور کیپکس بجٹ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں ایلو ویرا کے پودے لگانا شامل ہے ۔
میٹنگ میں شریک افسران نے ان سکیموں کے تحت رہنما خطون کے ذریعے مزید بہتری لانے کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں تا کہ ان سکیموں کے فوائد مستحقین تک پہنچائے جا سکیں ۔
Comments are closed.