بی بی وِیاس نے افسران کو عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت دی

سری نگر: گورنر کے صلاح کار بی بی وِیاس نے آج چرچ لین سونہ وار میں واقع گورنرس گریوینس سیل میں مختلف محکموں کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کر کے عوام کی طرف سے درج شکایات پر اُن سے تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر ، ڈی سی سری نگر ، کمشنر ایس ایم سی، وی سی ایس ڈی اے ، چیف انجینئر بجلی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر بی بی وِیاس نے افسران کو عوام کی طرف سے درج شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت دی ۔عید گاہ ، بٹہ مالو، ملہ باغ اور دیگر علاقوں میں ڈرنیج نظام کی خستہ حالی کی شکایات پر صلاح کار نے متعلقہ افسران کو ان علاقوں کا دورہ کر کے اپنی رِپورٹ صوبائی کمشنر کے دفتر میں داخل کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس معاملے پر بروقت کارروائی کی جاسکے۔
جے اینڈ کے گڈس ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن پارم پورہ کے مطالبات کے جواب میں صلاح کار ڈی سی سرینگر کو معاملے کے حل کے لئے اَرتھ فلنگ کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے الیکٹریکل کنٹریکٹروں کی واجبات کو بھی واگذار کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقعہ پر سولنہ کے تاجروں ، پلوامہ اور دیگر علاقوں کے وفود کے مطالبات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ صلاح کار نے میٹنگ میں موجود افسروں کو تمام شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔

Comments are closed.