بی ایس ایف کے سابق ڈی جی پنکج کمار سنگھ قومی سلامتی کے نائب مشیر مقرر
نئی دلی/18جنوری
سرحدی حفاظتی فورس کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ کو قومی سلامتی کا نائب مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ایک سرکاری حکم کے مطابق، سنگھ، راجستھان کیڈر کے 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسر، کو دو سال کی مدت کے لیے دوبارہ ملازمت کے معاہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔
سنگھ 31 دسمبر 2022 کو بی ایس ایف کے سربراہ کے طور پر ریٹائر ہوئے جب سنگھ نے 31 اگست 2021 کو بی ایس ایف کا چارج سنبھالا تو انہوں نے اپنی خدمات کے دوران ایک بیٹے اور ایک باپ کی نیم فوجی دستے کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کی تاریخ رقم کی۔
ان کے والد اور 1959 بیچ کے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر پرکاش سنگھ نے بھی جون، 1993 سے جنوری، 1994 تک بی ایس ایف کی سربراہی کی تھی۔
Comments are closed.