بی آر شرما پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین مقرر
جموں کشمیر حکومت کی جانب سے با ضابطہ حکمنامہ جاری
سرینگر/05 مئی/سی این آئی// تمام قیاس آرائیوںکو ختم کرتے ہوئے جموںکشمیر حکومت نے منگل کو ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر بی آر شرما کو جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کا چیرمین کے عہدے پر فائض کیا اورا س سلسلے میں با ضابطہ طور پر حکم نامہ جار ی کر دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر حکومت نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت جموںکشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیرمین کی تعیناتی عمل میں لائی اور اس عہدے پر بی آر شرماکو تعینات کیا گیا ۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ شرما اْس وقت تک یہ عہدہ سنبھالیں گے جب تک اْن کی عمر62سال ہوجائے گی۔ خیا ل رہے کہ پبلک سروس کمیشن کے چیرمین کا عہدے کچھ عرصہ سے خالی پڑا ہواتھا ۔
Comments are closed.