بیت اللہ اورمسجد نبویؐ کے ساتھ ساتھ دنیا بھرکی مساجد میں کروناوائرس سے خلاصی کی دعاء

عالمی وبائی جان لیوا کووڈ 19سے خلاصی کیلئے خصوصی دعائیوں کااہتمام کرنے کی اپیل

سرینگر/13مارچ: بیت اللہ اورمسجد نبوی ؐ میںآج نماز جمعہ اجتماعی طوراداکرنے کے بعد عالمی وبائی وائرس کووڈ19سے نجات پانے کیلئے علمائے کرام نے توبہ و استغفار کرنے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی اس وبائی مرض سے عالم انسانیت کو نجات دلاسکتا ہے ۔ علمائے کرام نے اس سلسلے میں اجتماعی اور انفرادی طور پر اللہ تعلی کے حضور سربسجود ہوکر گڑگڑاکر اس عالمیگربیماری سے نجات کی دعاکرنے کی اپیل کی ہے اس کے ساتھ ساتھ علماء نے احتیاطی تدابیر اپنانے پر بھی زور دیا ہے ۔جبکہ دیگر ممالک کی تمام مساجد میں خطیبوںنے بھی لوگوں کو اللہ کی پناہ طلب کرنے کامشورہ دیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کورناوائرس بے قابو ہونے اور اس کے دنیا میںپھیلنے پر علمائے کرام نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے دنیا بھر کے علمائے کرام ، امام و خطیبوں نے عالم انسانیت باالخصوص امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمگیر جان لیوا وبائی وائرس کووڈ19سے نجات کیلئے اللہ تعلیٰ کے حضور سربسجود ہوکر اپنے گناہوں کی مغفرت کے ساتھ ساتھ اس وباء سے نجات کی دعائوں کا اہتمام کریں ۔ اس ضمن میں بیت اللہ (خانہ کعبہ)اور مسجد نبویؐ مدینہ شریف میں نماز جمعہ اجتماعی طور پر اداکیا گئی جس دوران دونوں پاک اور مقدس جگہوں سے خطیبوں نے عالمی وبائی وائرس سے نجات کیلئے دعائوں کا اہتمام کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقعے پر عالم انسانیت باالخصوص ملت اسلامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اللہ تعلیٰ کے حضور سربسجود ہوکر خداتعلیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرکے اس وباء سے خلاصی کیلئے دعاء کریں ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر کی تمام مساجد اور عبادت گاہوںمیں نماز جمعہ کے موقعے پر علمائے کرام نے مسلمانان عالم سے اپیل کی کہ وہ اجتماعی اور انفرادی طور پر رب العزت و کریم سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں اور توبہ و استغفار کرتے ہوئے کووڈ 19سے نجات کیلئے خصوصی دعائیوں کا اہتمام کریں ۔ دریں اثناء وادی کشمیر میں بھی آج تمام چھوٹی بڑی مساجد میں کوروناوائرس کے سلسلے میں دعائوں کا اہتمام کریں ۔

Comments are closed.