بہوری کدل متاثرین کو فوری طورپر امداد فراہم کی جائے گی :ڈپٹی کمشنر سرینگر
سری نگر،24جون
سری نگر کے ضلعی ترقیاتی کمشنرڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے پیر کی شام کو بہوری کدل میں آتشزدگی سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر سری نگر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ انہیں فوری امداد فراہم کی جائے گی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ پیر کی شام کو بہوری کدل گئے اور وہاں پر آگ سے ہوئے نقصان کا بچشم جائزہ لیا۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ضلعی ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ متاثرین کو فوری طورپر امداد فراہم کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ متاثرین کو فی الحال میراج ہال منتقل کیا جائے گا اوروہاں پر انہیں کھانے پینے کی اشیاء میسر رکھی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جتنا بھی ممکن ہو سکے متاثرین کی مدد فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بہوری کدل میں آتشزدگی کی بھیانک واردات میں چھ تجارتی کمپلیکس اور دس مکان خاکستر ہوئے ہیں جبکہ کروڑوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے۔
Comments are closed.