بھتہ خوری کے الزام میں اننت ناگ کا نوجوان گرفتار

سرینگر /25 دسمبر/

اننت ناگ پولیس نے سوشل میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے بتھہ خوری میں ملو ث ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق اننت ناگ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے تحت ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی جو بھتہ خوری میںملوث تھا ۔

پولیس نے ایک شکایت موصول ہونے کی بنیاد پر ثاقب بشیر گنائی ساکن رکھ مومن بجبہاڑہ، ضلع اننت ناگ لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے اور ان سے غیر قانونی طور پر رقم بٹور رہا ہے۔ مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 294/2023کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بجبہارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مذکورہ شخص کو اس معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کرتے ہوئے مناسب احتیاط برتیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں سوشل میڈیا کا سہارا لینے کے بجائے مناسب قانونی کارروائی کے لیے براہ راست پولیس سے رجوع کریں۔

Comments are closed.