لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی
حد متارکہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بیچ پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر تھب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی ظہیر احمد ہلاک ہوگیا، مہلوک سپاہی کا تعلق ضلع بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا۔
Comments are closed.