سرینگر/20جنوری: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کو بزدالانہ فعل قرار دیتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان نے کہا بھارت پر ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹونیٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ انتہائی بزدلانہ فعل ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی بہادر فوج ہرجارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور پوری قوم بہادر پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے اور گزشتہ برس بھارت کنٹرول لائن پر سو سے زائدمرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی طرف سے کی گئی سیز فائر خلاف ورزیوں کے نتیجے میں انسانی جانیں بھی زیاں ہو گئی جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی بھی ہو گئے جن میں سے کئی ایک اسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف پراکسی وار کو ختم ہونا چاہیے، دونوں ملکوں کو متوازن سوچ اختیارکرنی چاہیے کیونکہ الزام تراشی سے امن قائم نہیں ہوتا، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی سیترقیاتی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.