
بھارت جنگ میں نہیں بلکہ امن میں یقین رکھتا ہے / وزیر اعظم مودی
سرینگر /24اکتوبر
بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں بلکہ آخری حربہ سمجھا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم امن میں یقین رکھتے ہیںتاہم مسلح افواج کے پاس طاقت اور حکمت عملی ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جو قوم پر ب±ری نظر ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام چین کی نیند اسلئے سو پارہے ہیں کیوں کہ فوجی جوان سرحدوں پر جاگتے رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کی روایت کو برقر ار رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سوموار کی صبح کرگل پہنچے۔جہاں انہوں نے وہاں تعینات فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی ۔
اس موقعہ پر فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سال 1999 میں کرگل جنگ کے بعد سرحدی علاقے کے اپنے دورے کو بھی یاد کیا جب ہندوستانی فوج نے ” ملی ٹنسی کو کچل دیا تھا“۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں کے سا تھ دیوالی منانے کے لئے آپ سب کے ساتھ ہوں۔
میں نے ہر دیوالی ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کے ساتھ گزاری ہے۔ آج میں اپنے ساتھ یہاں اپنے فوجیوں کے لیے کروڑوں ہندوستانیوں کی نیک خواہشات لے کر آیا ہوں۔اس موقعہ پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ”پاکستان کے ساتھ ایک بھی جنگ نہیں ہوئی جب کرگل نے فتح کا جھنڈا نہ لہرایا ہو“۔
” انہوں نے مزید کہا کہ دیوالی ’دہشت گردی کے خاتمے کے جشن‘کی علامت ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا”میں نے کرگل جنگ کو قریب سے دیکھا ہے۔ یہ میرا فرض تھا جو مجھے اس وقت کرگل لے آیا تھا۔ اس وقت کی بہت سی یادیں ہیں جب فتح کی آوازیں چاروں طرف گونج رہی تھیں“۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کی سرحدوں پر دیوالی منانے کے لیے اپنی قائم کردہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ کرگل میں ہماری مسلح افواج نے ”دہشت گردی “کے ناسور کو کچل دیا تھا اور لوگ آج بھی دیوالی کو یاد کرتے ہیں جو اس وقت منائی گئی تھی۔
Comments are closed.